27 اکتوبر 2017 - 19:53
مسجد الااقصی پر 50 غاصب صہیونیوں کا حملہ

مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 50 شدت پسند صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے دسیوں شدت پسند صہیونیوں نے 25 اکتوبر 2017 کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔

صہیونی فوجیوں نے اس حملے میں حملہ آوروں کو سیکورٹی فراہم کررکھی تھی۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی مسجد الاقصی پر حملے کے بعد مسجد میں داخل ہوکر فلسطینی نمازیوں کے اعتراض کے باوجود مسجد الاقصی کے مختلف حصوں میں گردش کرتے رہے۔
شہرقدس کے ادارہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 50 غاصب صہیونیوں نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا جبکہ گذشتہ روز بھی صبح اور عصر کے وقت 95 صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد الاقصی میں داخل ہوکر آزادانہ طور پر اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے ہیں۔
ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

.......

/169